ابنا: الاقصی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینوں نے آج غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جانے کا مطالبہ کیا۔ کل بھی غرب اردن میں واقع شہر الخلیل میں ہزاروں فلسطینیوں نے اجتماع کیا۔ صہیونی جیلوں ميں دو سو سے زائد فلسطینی قیدیوں نے آج دسویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ اس وقت پانچ ہزار سے زائد فلسطینی صہیونی حکومت کے جیلوں میں ابتر حالت میں زندگي گذار رہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطین آن لائن نیوز سائٹ نے صہیونی حکومت کی امن عامہ کونسل کے اعداد و شمار کے حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطین پر قبضے کے آغاز سے اب تک بیس ہزار سے زائد صہیونی فوجی ہلاک ہوئے ہيں۔ 1948 سے اب تک 23 ہزار 169 فوجی، فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ ميں مارے گئے ہیں ۔ صہیونی حکومت کی امن عامہ کونسل کے اعداد وشمار کے مطابق 500 صیہونی فوجیوں کے دفن کی جگہ کا بھی ابھی تک علم نہیں ہے۔
.......
/169